رام لیلا میں نوازالدین کے رول ادا کرنے پر مخالفت

شیو سینا کے اعتراض کے بعد پروگرام منسوخ

MUMBAI, INDIA - SEPTEMBER 6: Actor Nawazuddin Siddiqui visits the residence of Salman Khan to take blessings of Lord Ganesha at Galaxy Apartment on September 6, 2016 in Mumbai, India. (Photo by Pratik Chorge/Hindustan Times via Getty Images)

نئی دہلی۔ بالی ووڈ میں اپنی بااثر اداکاری کے لئے مشہور اداکار نوازالدین صدیقی رام لیلا میں ماريچ کا کردار ادا نہیں کر سکے۔ دراصل نواز آج کل اپنے گاؤں بڑھانا میں چھٹیاں منا رہے ہیں، جہاں انہیں رام لیلا میں ماريچ کا کردار نبھانا تھا، نواز نے اس رول کے لئے ریہرسل بھی خوب کیا، لیکن شیوسینا کی مخالفت کی وجہ سے وہ یہ رول نہیں کر پائے۔
خبروں کے مطابق نواز کے گاؤں کی رام لیلا کمیٹی نے انہیں ماريچ کا رول کرنے کے لئے کہا تھا، جس کے لئے نواز تیار بھی ہو گئے تھے۔ نواز کے آنے کی خبر سن کر آس پاس کے گاوں والے بھی کافی پرجوش تھے، لیکن جیسے ہی شیوسینا کو اس کی اطلاع ملی تو وہاں کے شیوسینا لیڈر مکیش شرما نے یہ کہہ کر مخالفت کی کہ نوازالدین پر ان کے چھوٹے بھائی کی بیوی نے مار پیٹ کا الزام لگایا ہے، لہذا انہیں رام لیلا میں منچن نہیں کرنے دیا جائے گا۔
شیوسینا کی مخالفت کے بعد علاقے میں امن برقرار رکھنے کے لئے پولیس محکمہ نے نواز کو اپنا پروگرام کینسل کرنے کے لئے کہا، جس کے بعد یہ پروگرام کینسل کر دیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *