فارم ویلے (ورجینیا): امریکہ کے نائب صدر کے عہدے کے ریپبلکن امیدوار مک پنس نے روس کے صدر ولادیمیر پوتن کو کل چھوٹا اور دھونس جمانے والا لیڈر بتایا اور شام میں ان کے ملک کی کارروائی کی مذمت کی۔ انہوں نے روس کے صدر کے خلاف یہ تبصرہ ڈیموکریٹک پارٹی کے نائب صدر کے عہدے کے امیدوار ٹم کین کے ساتھ بحث کے دوران کیا ۔ پنس نے شام کی خانہ جنگی میں مسٹر پوتن کی مداخلت اور صدر بشار الاسد کی حمایت کے لئے ان پر تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ ایک چھوٹا اور دھونس جمانے والا لیڈر اب شام کے معاملے میں امریکہ کے سامنے شرائط رکھ رہا ہے ۔اس دھونس سے ایک بڑے ملک کو بات چیت سے الگ ہونا پڑا۔