نئی دہلی: دارالحکومت دہلی میں ڈینگو اور چکنگنیا کا قہر مسلسل بڑھتا جا رہا ہے ۔ گزشتہ ایک ہفتے میں یہاں ڈینگو کے 387 مریضوں کا پتہ چلا ہے ۔ کارپوریشنوں کی طرف سے آج جاری سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ستمبر میں یہاں ڈینگو کے 387 مریضوں کا پتہ چل چکا ہے ۔جس کے ساتھ 10 ستمبر تک ایسے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 1158ہوگئی ۔ ڈینگو سے اس سال اب تک چار افراد کی موت ہوچکی ہے ۔ گزشتہ سال ڈینگو سے کل 15867 متاثر ہوئے تھے جن میں سے 60 کی موت ہو گئی تھی۔ اس سال اگست میں ڈینگو کے 652 معاملات کی تصدیق ہوئی ہے . چکنگنیا کا قہر بھی زوروں پر ہے ۔ اس میں مبتلا مریضوں کی تعداد 1724 ہو چکی ہے جبکہ گزشتہ سال اس کے صرف 64 معاملے سامنے آئے تھے ۔