گزشتہ دنوں، شمالی اور مشرقی ہندستان میں خراب موسم کی وجہ سے 124 افراد نے لوگوں کی جان چلی گئی تھیں۔اس کے مد نظر انتظامیہ نے احتیاط برتنے کو کہا ہے۔
راجستھان،ہریانہ،پنجاب سے ہوتا ہوا رتیلا طوفان پیر کو دیر رات دہلی این سی آر پہنچ گیا۔طوفان کے سبب یہاں دیر رات بجلی بھی نہیں رہی۔وہیں کچھ مقامات پر تیز بارش پڑی۔
دہلی حکوم نے آندھی ۔طوفان اور بھاری بارش کو لیکر محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے الرٹ کے مد نظرحکومت نے سیکینڈ شفٹ (دوپہر) میں چلنے والے سبھی اسکولوں کو کل بند کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔وہیں ڈی ایم آر سی نے بھی ٹرینوں کی آمدو رفت میں کافی احتیاط برتنے کا فیصلہ کیا ہے
اترا کھنڈ کے دہرادون اور بھاری بارش سے کئی مقامات پر درخت اعر بجلی کے کھمبے اکھڑ گئے ہیں۔یہ تصویریں دہرادون کی نیو کینٹ کی ہیں۔اسٹیٹ ڈیزاسٹر رسپانس فورس (ڈی آر ایف) کی ٹیم موقع پر پہنچ چکی ہے۔
ہماچل پردیش کے کیلانگ میں لاہول ۔گھاٹی میں آج صبح برف باری ہوئی ہے۔
بتادیں کہ محکمہ موسمیات نے ملک کی 20ریاستوں میں بھاری بارش اور طوفان کو لیکر پہلے ہی الرٹ جاری کیا تھا۔۔وہیں محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی میں 50 سے 70کلو میٹر کی رفتار کا طوفانکا الرٹ جاری کیا تھا۔اسے دیکھتے ہوئے دہلی پولیس نےسیکینڈ شفٹ (دوپہر) میں چلنے والے سبھی اسکولوں کو کل بند کرنے کے احکام دئے ہیں۔اس کے علاوہ میٹرو نے بھی ٹرینوں کی آمدورفت میں احتیاط برتنے کو کہا ہے۔ محکمہ موسمیات کے الرٹ کے مد نظر،دہلی پولیس نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ طوفان کے وقت کسی بھی طرح کی گاڑیوں کا استعمال نہ کریں۔اور ڈرائیونگ کی ضرورت پڑنے پر پارکنگ لائٹ اور ڈپر کا استعمال کریں۔
دہلی پولیس کی ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ گاڑی کھڑی کرتے وقت دھیان رکھے کہ آس پاس بجلی کے تار ،ہیڑوں ،کھمبوں اور ٹین شیڈ نہ ہو۔ضرورت پڑنے مضبوط سیمنٹ کی چھتوں کے نیچے ہی چھپے۔دہلی پولیس نے کسی بھی ایمرجنسی حالات میں پھنسنے پر مدد کیلئے 1095،25844444،وہاٹس ایپ نمبر۔
8750871493جاری کیا ہے۔ رتیلے طوفان کی وجہ سے دہلی آنے والی 6 فلائٹس کی لینڈنگ میں بھی دیری ہوئی ہے۔اس کے آئی جی آئی سے ٹیک آف کرنے والی ایک فلائٹ میں بھی تاخیر ہوئی ہے۔دہلی ،روہتک ،بھیوانی،جھجر،گروگرام،باغپت ،میرٹھ اور غازی آباد میں موسم خراب ہوا ہے۔کچھ حصوں میں رات تیز ہوائیں چلیں۔