واشنگٹن:امریکی فوج نے آج بتایا کہ گزشتہ 28 جولائی سے اس سال 29 اپریل تک دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) اور القاعدہ کے خلاف امریکی فضائی حملوں میں عراق اور شام کے 14 شہریوں کی موت ہوچکی ہے ۔مشرق وسطی میں امریکی فوجی مہم کے امریکی مرکزی کمانڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ‘ہمارے فضائی حملوں میں انجانے میں مارے گئے اور زخمی ہوئے عراق اور شام کے شہریوں کے تئیں ہمیں گہرا افسوس ہے ‘۔فوج نے کہاکہ ہم نے شام میں القاعدہ سے تعلق رکھنے والے خراسان گروپ اور آئی ایس کے علاقوں اور گاڑیوں پر فضائی حملے کئے ہیں۔