لکھنؤ: اترپردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں منعقد دو روزہ ‘انوسٹرس سمٹ’ میں دنیا کی مشہور ہستیوں کی موجودگی سے حوصلہ پاکر وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے آج کہا کہ اس چوٹی کانفرنس سے سرمایہ کاری بڑھے گی اور ریاست کے 40 لاکھ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے ۔
مسٹر یوگی نے یوپی انوسٹرس سمٹ میں تشریف لائے مہمانوں کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی رہنمائی میں اترپردیش کو ایک بیمار ریاست سے ایک خوشحال ریاست بنایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ریاست ترقی کی راہ پر گامزن ہونے کے لئے پوری طرح تیار ہے ۔ اس سمٹ کی وجہ سے ریاست میں سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا اور آئندہ تین برسوں میں 40 لاکھ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت نے اسمبلی میں 4 لاکھ 58 ہزار کروڑ روپے کابجٹ پیش کیا ہے اور اتفاق ہے کہ اس سمٹ میں اتنی ہی مالیت کے میمورنڈم پر دستخط کئے گئے ۔