نئی دہلی:دہلی حکومت نے آج ریو اولمپکس میں چاندی کا تمغہ حاصل کرنے والی پی وی سندھو کو 2 کروڑ روپے اور کانسہ کا تمغہ حاصل کرنے والی ساکشی ملک کو ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا۔
وزیراعلی اروند کیجریوال نے یہ بھی کہا کہ ان کے والد کو جو ڈی ٹی سی میں کنڈیکٹر ہیں، ترقی دی جائے گی۔
دہلی کے نائب وزیراعلی منیش سسوڈیا نے ساکشی ملک کے والدین سے ملاقات کرکے ساکشی کو ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا ۔ ان کے والد کو ترقی دینے کی بھی بات کہی۔