بلرام پور: اترپردیش میں بلرام پور کے دیہات کوتوالی علاقے میں کل شام سڑک کے کنارے پانی بھرے گھڑے میں ٹیکسی کے پلٹ جانے سے ڈرائیور کی موت ہو گئی اور 20مسافر زخمی ہو گئے ۔پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ مسافروں سے بھری ایک ٹیکسی بلرام پور سے اترولا کی طرف جا رہی تھی۔ راني جوت گاؤں کے قریب اچانک ٹیکسی سڑک کنارے پانی بھرے گھڑے میں جا گری۔ حادثے میں ڈرائیور کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔انہوں نے بتایا کہ سواریوں کو بڑی مشقت سے شیشہ توڑ باہر نکالا گیا۔ زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال بھیج دیا گیا ہے ۔ لاش کی شناخت کرائی جا رہی ہے ۔