حاجی پور: بہار میں ضلع ویشالی کے بیدوپور تھانہ علاقے کے مائل پکری گاؤں سے پولیس نے ایک اسمگلر کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے دس کلو گرام نیپالی گانجہ برآمد کیا ہے ۔پولیس سپرنٹنڈنٹ راکیش کمار نے آج یہاں بتایا کہ اطلاع کی بنیاد پر مائکل پکری گاؤں میں واقع ایک ٹھکانے پر چھاپہ مارک کر منوج رائے نامی اسمگلر کو گرفتارکیا گیا ہے ۔ تلاشی کے دوران اس کے گھر سے دس کلوگرام نیپالی گانجہ برآمد کیا گیا ہے ۔ مسٹر کمار نے بتایا کہ گرفتار اسمگلر سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے ۔