احمد آباد:گجرات میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این بی سی) کی ٹیم نے ممنوعہ شیڈول ایکس کی دواؤں کی آن لائن بکری کے ایک ریکٹ کا پردہ فاش کرکے بڑودہ اور ممبئی میں چھاپے مارکر ایسی ممنوعی دوائیں فروخت کرنے والی دو کمپنوں کے مالکوں سمیت چار لوگوں کو گرفتار کرلیا ہے اور تقریباً 60 کروڑ روپے مالیت کی دیسی دوائیں برآمد کی ہیں۔
شیڈول ایکس کے تحت ایسی دوائیں آتی ہیں جن میں نشہ آور مادے استعمال ہوتے ہیں اور جس کا نشہ کرنے یا کوئی غلط استعمال کرنے کا امکان ہوتا ہے ۔ ان میں خواب آور اور دردکش کئی دوائیں شامل ہیں اور ضابطہ کے مطابق دوکاندار کو ڈاکٹر کا نسخہ دو سال تک اپنے پاس رکھنا ہوتا ہے ۔
این بی سی کے زونل ڈائرکٹر ہری اوم گاندھی نے آج یو این آئی کو بتایا چھاپہ ماری کے دوران ایسی دواؤں کی کل 10 لاکھ گولیاں برآمد ہوئی ہیں جن کی قیمت 60 کروڑ روپے ہوتی ہے ۔
ان میں سے قریب 55 کروڑ قیمت کی 9 لاکھ گولیاں بڑودہ سے اور ایک لاکھ ممبئی سے ضبط کئے گئے ہیں۔ یہ چھاپہ ماری گزشتہ چار اگست کو احمدآباد میں ایسی ہی ایک ممنوعہ دوا کی گولیوں کو پکڑے جانے کے بعد اکٹھا کی گئی معلومات کی بنیاد پر کی گئی۔
مسٹر گاندھی نے بتایا کہ 9 اگست کو بڑودہ کے ڈالفن فارما کے مالک انل لوہانی کے گھر، دفتر اور گودام پر چھاپہ ماری کے بعد 9 لاکھ گولیاں برآمد کی گئیں۔ لوہانی اور ان کے منیجر زاہد شیخ کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ اس کے اور ممبئی کے اندھیری میں ایم آئی ٹی سی علاقہ کی ایک کمیٹی کے سی فارما کے گودام پر چھاپہ مار کر ایسی ایک لاکھ گولیاں برآمد کی گئیں۔
اس کمیٹی کے مالک اور منیجر کو بھی پکڑلیا گیا۔ ضبط شدہ دواؤں میں سے بیشتر الپرو زدلم آکسی کوڈوں، ڈائیزی پام، زالپوڈیم ہیں۔
مسٹر گاندھی نے بتایا کہ یہ ریکٹ غیر قانونی ڈھنگ سے آن لائن ان دواؤں کا آرڈر لینے کے بعد پے پال، انٹرنیٹ بینکنگ اور ویسٹرن یونین منی ٹرانسفر وغیرہ کے ذریعہ پیسہ لے کر کورئر کے ذریعہ انہیں ملک اور غیر ممالک بھیجا تھا۔ اس معاملہ کی مزید چھان بین جاری ہے ۔