لکھنو : یوگی آدتیہ ناتھ سے ملاقات کے بعد گوشت تاجروں نے اپنی ہڑتال واپس لے لی۔ اترپردیش میں سلاٹر ہاوس پر کارروائی کے خلاف پانچ دن سے ہڑتال کر رہے گوشت کاروباریوں نے اپنی ہڑتال واپسی او ر کام پر لوٹنے کا اعلان کردیا ہے۔ جمعرات کو وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سے ملاقات کے بعد اس کا اعلان کیا گیا۔ خیال رہے کہ غیر قانونی مذبح کے خلاف سختی کے بعد اتر پردیش میں گوشت کاروباری ہڑتال پر چلے گئے تھے۔ تاہم اب جمعہ سے کاروباری اپنی دکانیں کھول دیں گے۔
وزیر اعلی یوگی کے ساتھ تقریبا آدھے گھنٹے چلی میٹنگ کے بعد گوشت تاجر جب باہر نکلے ، تو یوپی حکومت کے ترجمان سدھارتھ ناتھ سنگھ نے بتایا کہ میٹنگ اچھی اور مثبت رہی۔ وزیر اعلی نے گوشت تاجروں سے کام پر لوٹنے کیلئے کہا ہے۔ حکومت کی جانب سے واضح کیا گیا کہ کاروباریوں کو این جی ٹی کے حکم پر عمل کرنا ہوگا۔ وزیر اعلی نے حکم دیا کہ افسر ذات اور مذہب دیکھ کارروائی نہ کریں۔
سدھارتھ ناتھ سنگھ کے مطابق میٹنگ میں موجود سبھی نمائندوں نے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی حمایت کی اور کہا کہ ہندوستانی شہری کے طور پر سبھی کی ذمہ داری ہے کہ کچھ بھی غیر قانونی ہونے کی چھوٹ نہ دی جائے۔