مولانانے مزید سخت رخ اپناتے ہوئے کہاکہ ایسے بیانات سے ملک کا ماحول خراب ہوسکتاہے اور اترپردیش میں دنگوں کی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے اس لئے اس پر سخت کاروائی ہو اوراسےگرفتار کیا جائے ۔مولانا نے کہاکہ اگر وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ وسیم رضوی پر کاروائی نہیں کرتے ہیں تو ہم لکھنؤ سے دہلی سے تک احتجاج کرنےکاحق رکھتے ہیں۔
مولانا نے کہاکہ مسلسل پانچ سالوں تک مدارس اعظم خان کے انڈر میں رہے ہیں اسکا مطلب یہ ہے کہ دہشت گرد اعظم خان کے زمانے سے بنائے جارہے ۔چیرمین بھی پانچ سال تک خاموش رہے یعنی وہ بھی دہشت گرد بنانے کے جرم میں شامل رہے ہیں۔مولانانےشیعہ مدارس کے ذمہ داران سے بھی کہا آخر وہ اسکی ہر بات پر خاموشی کیوں اختیار کررہے ہیں جبکہ وہ ہمیشہ ایسے بیانات دیتا رہتاہے ۔اس نے مدارس کو نشانہ بنایا ہے اور دہشت گردبنائے جانے کا الزام عائد کیاہے اس لئے شیعہ مدارس کے ذمہ داران اسکے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیوں نہیں کررہے ہیں۔
ہندوستان کے تمام اہم اور ذمہ دار علماء کرام نے وسیم رضوی کے بیان کی مذمت کی ہے ۔علماء نے کہاکہ وسیم رضوی نے مدرسوں کی حیثیت کو مشکوک بنانے کی کوشش کی ہے ۔علماء نے کہاکہ وسیم رضوی اپنے مقاصد کے حصول اور گرفتاری سے بچنے کے لئے ایسے بے بنیاد اور اشتعال انگیز بیان دے رہاہے لیکن اب اس طرح کے بیانات کو برداشت نہیں کیا جاسکتا۔علماء نے وزیراعظم نریندر مودی اور وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے مطالبہ کیاہے کہ وسیم رضوی کے بے بنیاد الزمات کے خلاف کاروائی کی جائے اور اسے گرفتار کیا جائے۔ اگر کاروائی نہیں کی جاتی ہے تو ہمارے پاس احتجاج کا حق محفوظ رہے گا۔علماء نے کہاکہ وسیم رضوی اپنے عہدہ کا غلط استعمال کررہاہے اور ایسے بیانات دے رہاہے جس سے ملک کا ماحول خراب ہوسکتاہے اس لئے اسے گرفتارکیا جانا چاہئے ۔
وسیم رضوی کے بیان کی مذمت کرنے والے علماء میں ممبئی سے مولانا حسین مہدی حسینی صدر مجلس علماء ہند، دہلی سے مولانا محسن تقوی امام جمعہ شیعہ جامع مسجد کشمیری گیٹ و نائب صدر مجلس علماء ہند،مولانا جلال حیدر نقوی ،مولانا عابد عباس امام جمعہ ،مولانا نعیم عباس عابدی نوگانواں،مولانا صفدر حسین جونپوری ،مولانا محمد رضا غروی گجرات،مولانا کرامت حسین جعفری ممبئی ،مولانا میر اظہر علی بنگلورعلی پور،مولانا تقی آغا حیدرآباد،مولانا غلام محمد مہدی خان چنئی ،مولانا رضاحسین ،مولانا تسنیم مہدی ،مولانا رضا حیدر ،مولانا نثار احمد زین پوری لکھنؤ سے اور دیگر علماء کرام نے وسیم رضوی کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے سخت کاروائی کا مطالبہ کیاہے ۔