فوج ، سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) اور ریاستی پولیس کے اہلکار مشترکہ طور پر آپریشن میں مصروف ہیں’۔ ذرائع نے بتایا کہ ضلع انتظامیہ جموں نے احتیاطی طور پر سنجوان بیلٹ میں آنے والے تمام اسکول ہفتہ کو بند رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔ انہوں نے بتایا ‘یہ کیمپ گھنی آبادی کے بیچ میں واقع ہے ۔ شہریوں کے کسی جانی نقصان کو ٹالنے کے لئے بڑے احتیاط سے کام لیا جارہا ہے ‘۔
سنجوان جموں شہر کے قلب سے محض 5 سے 6 کلو میٹر کی دوری پر واقع ہے ۔ موقع پر موجود جموں وکشمیر پولیس کے انسپکٹر جنرل آف پولیس (جموں) ڈی ایس سنگھ جموال نے کہا کہ فدائین جنگجوؤں کی طرف سے یہ حملہ ہفتہ کی علی الصبح قریب 4 بجکر 55 منٹ پر کیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ اس میں تاحال 2 افراد ہلاک جبکہ 4 دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔
مسٹر جموال نے کہا ‘سنتری بنکر میں تعینات فوجی اہلکاروں نے ہفتہ کی علی الصبح 4 بجکر 55 منٹ پر مشتبہ نقل وحرکت دیکھی۔ جنگجوؤں نے سنتری بنکر پر فائرنگ اور اس میں تعینات اہلکاروں نے بھی جوابی فائرنگ کی۔ اس کے بعد حملہ آور کیمپ کے اندر واقع ایک رہائش کوارٹر میں داخل ہوئے اور وہاں پناہ لی۔ حملہ آوروں کے خلاف آپریشن جاری ہے ‘۔ یہ جموں میں رواں برس ہونے والا پہلا حملہ ہے ۔