فرانس نے چرچ پر حملہ کرنے والے دوسرے دہشت گرد کی شناخت کا اعلان کر دیا ہے۔ سرکاری استغاثہ کے مطابق 19 سالہ حملہ آور کا نام عبدالمالک نبیل بوتیجان ہے اور وہ گزشتہ جولائی سے شدت پسندوں کی فہرست میں شامل تھا۔
استغاثہ نے پہلے حملہ آور کی شناخت دو روز قبل کی تھی، جس کا نام عادل کرمیش ہے۔ فرانس میں پیدا ہونے والا 19 سالہ کرمیش سیکورٹی اداروں کے یہاں معروف ہے۔ اس نے 2015 میں شام کے سفر کی کوشش کی اور جرمنی میں گرفتار کر لیا گیا ، وہ اپنے بھائی کا شناختی کارڈ استعمال کر رہا تھا۔ اسی طرح ایک مرتبہ پھر ترکی میں گرفتار کیا گیا ، اس مرتبہ وہ اپنے ایک عزیز کی شناخت استعمال کر رہا تھا۔
داعش تنظیم نے روان شہر کے نزدیک چرچ میں یرغمالیوں کو اپنے قبضے میں رکھنے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔ تنظیم کے دو ارکان نے نے چرچ میں موجود ایک پادری کو گلا کاٹ کر ہلاک بھی کر دیا تھا۔ 1958ء سے پادری کی ذمہ داری انجام دینے والے جیک ہیمل کی عمر 86 برس تھی۔