کیا آپ ایسا موبائل فون استعمال کرنا پسند کریں گے جس کا سائز ایک کریڈٹ کارڈ جتنا ہو؟ اگر ہاں تو لائٹ فون 2 آپ کو ضرور پسند آئے گا مگر ایک مسئلہ ہے کہ یہ اینٹی اسمارٹ فون ڈیوائس ہے۔
جی ہاں اس فون سے کالز کرنے، ایس ایم ایس بھیجنے یا چند بنیادی کاموں کے علاوہ کچھ ممکن نہیں۔
اس سے پہلے کمپنی نے جو پہلا فون متعارف کرایا تھا اس میں صرف کالز کرنے اور موصول کرنے کے علاوہ کوئی فیچر نہیں تھا۔