شیئر بازار میں ہاہاکار مچا ہوا ہے۔ 6 فروری کو کاروبار کا آغاز ہونے کے ساتھ ہی سینسیکس 13 سو سے زیادہ اور این ایس ای کا نفٹی تقریباً 400 ہندسوں تک گر گیا۔
نئی دہلی: بجٹ کے بعد مسلسل دوسرے ہفتے بھی بازار پر دباؤ بنا ہوا ہے۔ گھریلو کاروبار کی شروعات بھاری گراوٹ کے ساتھ شروع ہوئی۔ بازار کھلتے ہی سینسیکس 1200 ہندسوں جبکہ نفٹی 10300 ہندسوں کے نیچے آ گیا۔
سینسیکس اور نفٹی میں 3-3 فیصد کی گراوٹ در ج کی گئی ہے اور دیکھتے ہی دیکھتے چند لمحات میں سرمایہ کاروں کے 5 لاکھ کروڑ روپے غرق ہو گئے۔مڈ کیپ اوراسمال کیپ شیئروں میں بھی بھاری بکوالی ظاہر ہوئی۔
Pages: 1 2