مجھے باہری بھی کہا گیا تو اب گنجائش ہی کہاں بچ جاتی ہے، جب بات گھر کے اندر رہتی ہے تو ٹھیک ہے ، لیکن باہر آنے پر کوئی گنجائش باقی نہیں رہ جاتی۔
امرسنگھ کی ناراضگی اکھلیش یادو سے ہے یا رام گوپال یادو سے ، اس سلسلہ میں ان کا کہنا ہے کہ میری ناراضگی ملائم سنگھ یادو سے ہے ، کیونکہ مجھے اور شیوپال سنگھ یادو کو ملائم پر اعتماد تھا ، ہم دونوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ، لیکن آخر کار بیٹے کی محبت میں سب کو نمٹانے والے ملائم خود بیٹے سے ہی نمٹ گئے ۔