نئی دہلی : دو بار دودھ کا جلا ہوں ، اس لئے سماجوادی پارٹی سے میرا اب دور دور تک بھی کوئی تعلق نہیں رہے گا، جہاں تک اکھلیش یادو کی بات ہے تو وہ میرے سیاسی دشمن ہیں ، موقع ملے گا تو انہیں چھوڑوں گا نہیں ۔ یہ کہنا ہے راجیہ سبھا کے رکن اور سماجوادی پارٹی کے سابق جنرل سکریٹری امر سنگھ کا ۔ ایک خاص انٹرویو میں انہیں یہ باتیں کہیں۔
اس سوال کے جواب میں کہ کیا امر سنگھ 2019 کے لوک سبھا انتخابات کیلئے پھر ایس پی کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے ، تو جواب میں اپنے درد دل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس کا تو اب سوال ہی نہیں اٹھتا ، جب میری تصویروں پر پیشاب کیا گیا ، مجھے گالی دی گئی ،